HR Violation

کراچی (آن لائن) سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لگتاہے ان کو قیامت تک پیش نہیں کیا جائے گا۔سندھ ہائی کورٹ میں شہری شفاعت علی،عبدالوہاب، زبیراسحاق، غنی الرحمان، اویس سمیت دیگر کی بازیابی کے لئے درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی میں کسی کو دلچسپی نہیں۔ چھ،چھ سال سے کیسز چل رہے ہیں،کسی کو پروا نہیں۔عدالت نے سندھ حکومت، آئی جی سندھ ،ڈی جی رینجرز اور دیگر سے چودہ فروری تک جواب مانگ لیا۔