Child rights

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ صفدر آباد کے علاقہ گوندانوالہ میں بچوں کو پولیو مہم کے قطرے پلانے والی ٹیم سے بدتمیزی کرتے ہوئے ویکسین پلانے سے انکار کردیا۔ سمجھانے کے باوجود حملہ کرکے دھکے مارنا شروع کردیئے جس سے بچنے کے لیے پولیو ٹیم نے دوڑ لگادی ملزم 100میٹر تک تعاقب کرتے ہوئے پیچھا بھی آیا، بتایا گیا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکر شاہدہ پروین، عالیہ فردوس گوندانوالہ میں محمد اسلم کے گھر پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے لیے گئے جہاں محمد اسلم نامی شخص نے بچوں کو ویکیسن پلانے سے انکار دیا پولیو ٹیم کے سمجھانے کے باوجود مذکوہ شخص نے پولیو ٹیم کے ساتھ تلخ کلامی گالی گلوچ کرکے ان کو دھکے دے کر نکال دیا جس کو سمجھانے کی کوشش کی تو ملزم نے ڈنڈوں کے وارکرکے سرپھوڑ ڈالے اورگولی مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردی جس سے جان بچاکر پولیو ٹیم نے متعلقہ تھانہ کی پولیس کو ملزم کے خلاف کاروائی کرنے کی تحریری درخوراست دے دی ہے۔