Child rights

بورے والا (نمائندہ نوائے وقت) نواحی علاقہ کچی پکی کے قریب کھجی والا میں سات سالہ کمسن اور نابالغ بچے کی نوجوان لڑکی کے ساتھ شادی۔ تفصیل کے مطابق قاسم سکنہ کھجی والا کے سات سالہ کمسن اور نابالغ بیٹے وقاص کی شادی اپنی سولہ سالہ کزن کے ساتھ کھجی والا میں ہوئی، نابالغ کمسن دولہا وقاص اور دلہن ایک ہی گائوں کے رہائشی اور آپس میں کزن ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شادی جاہلانہ رواج وٹہ سٹہ کے تحت کی گئی ہے اس غیر قانونی اور غیر شرعی شادی کو رکوانے کے لئے مقامی پولیس کو اطلاع کی گئی تو پولیس حکام نے صحافیوں کو مصروفیت کا بہانہ کر دیا۔