Suicide

ساہیوال: جھنگ، ہارون آباد 2 خواتین سمیت 4 افراد کی خودکشی

ساہیوال + جھنگ + ہارون آباد (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگاران) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ زہریلی گولیاں کھا کر، سپرے پی کر اور ٹرین کے نیچے آ کر 4 افراد نے خودکشی کر لی۔ ساہیوال کے نواحی چک 71فائیو ایل کے عبدالغفور کے بیٹے گلفام کا گھریلو مسئلہ پر جھگڑا ہو گیا والدین نے ڈانٹا تو گلفام نے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں اور بیہوش ہوگیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ چک 98نو ایل کے محمد حنیف کی 50سالہ بیوی غلام فاطمہ کا بہو سے جھگڑا ہو گیا جس پر بہو کے ایماء پر سسر اور بیٹے نے غلام فاطمہ کی سر زنش کی جس پر مشتعل ہو کر غلام فاطمہ نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جسے سول ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ جھنگ کی پٹھان کالونی کے بائیس سالہ حسرت خان نے گھریلو ناچاقی پر ٹرین کے نیچے آ کر خودکی کر لی۔ ہارن آباد کے نواحی گائوں 53 فور آر کی نجم کالونی میں 13 سالہ (ا) کا چھوٹے بھائی سے جھگڑا ہو گیا جس کے باعث (ا) نے زہریلی سپرے پی لی اور وہ جانبر نہ ہو سکی اور خالق حقیقی سے جا ملی، اس وقوعہ کی اطلاع نہ تو پولیس سٹیشن میں دی گئی نہ ہی خودکشی کرنے والی لڑکی کو ہسپتال لے جایا گیا۔