Target Killing

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت ا سلامی کے ضلعی رہنما جاں بحق

بنوں(آن لائن+صباح نیوز)بنوں میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما ملک طفیل جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے غوریوالہ میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما ملک طفیل علاقہ میں ہونیوالی فوتیدگی میں شرکت کے بعد گھر جارہے تھے کرزیم پل کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے ملک طفیل کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پولیس نے مقتول کے بھائی ملک روفیل خان کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔