Labour

ساہیوال: تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر چینی اور پاکستانی پاور پلانٹ ورکروں کا احتجاجی مظاہرہ

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) قادر آباد کول پاور پلانٹ کے چینی ور کروں اور پاکستانی ورکروں نے گزشتہ روز تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور بیجنگ کمپنی کی طرف سے چینی ورکروں کو گز شتہ تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جس سے مقیم چینی ور کروں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے اسلئے تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے ۔قادر آباد کول پاور پلانٹ کے مزدوروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کول پاور پلانٹ کو بند کر نے کی دھمکی دے دی چینی باشندوں ،ورکروں اور پاکستانی ورکروں کا احتجاج تین گھنٹے تک جا ری رہا ۔پاکستانی ور کروں کے تر جمان نے بتایا کہ انکی ایک ماہ کی تنخواہیں التوا میں رکھی گئی ہیں حکام نے مو قع پر پہنچ کر مذاکرات کے بعد چینی اور پاکستانی ور کروں کا احتجاج ختم کرایا ۔