Police Encounter

دبئی: پولیس مقابلوں کیلئے مشہور سابق انسپکٹر عابد باکسر انٹرپول کے ذریعے گرفتار

لاہور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) پولیس مقابلوں کے حوالے سے مشہور سابق انسپکٹر عابد باکسر کو دبئی سے گرفتارکر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عابد باکسر کو انٹرپول کے ذریعے گزشتہ رات دبئی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم عابد باکسر کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ گزشتہ گیارہ سال سے دبئی میں مفرور تھا۔ عابد باکسر کو جلد ہی لاہور منتقل کر دیا جائے گا۔ ملزم عابد باکسر کے سر کی قیمت 3 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ عابد باکسر جعلی پولیس مقابلے کرنے کے حوالے سے مشہور ہے۔ ملزم عابد باکسر کے سر کی قیمت 3 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔ ملزم کے دو ساتھی افضال گھونو اور شہباز سائیں روپوش ہیں۔ افضال گھونو مسقط اور شہباز سائیں اومان فرار ہوئے۔پولیس مقابلوں کے حوالے سے مشہور سابق انسپکٹر عابد باکسر کو دبئی سے گرفتارکر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عابد باکسر کو انٹرپول کے ذریعے گزشتہ رات دبئی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم عابد باکسر کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ گزشتہ گیارہ سال سے دبئی میں مفرور تھا۔ عابد باکسر کو جلد ہی لاہور منتقل کر دیا جائے گا۔ ملزم عابد باکسر کے سر کی قیمت 3 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ عابد باکسر جعلی پولیس مقابلے کرنے کے حوالے سے مشہور ہے۔ ملزم عابد باکسر کے سر کی قیمت 3 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔ ملزم کے دو ساتھی افضال گھونو اور شہباز سائیں روپوش ہیں۔ افضال گھونو مسقط اور شہباز سائیں اومان فرار ہوئے۔ عابد باکسر 1990ء کی دہائی میں خوف کی علامت تھا۔ سابق پولیس انسپکٹر نے اداکارہ نرگس پر بھی تشدد کیا اور اس کے بال کاٹ دیئے، وہ پولیس کے پاس جانے کی بجائے ایک اور گینگسٹر کے پاس گئی اور عابد باکسر سے بچانے کیلئے کہا۔ عابد باکسر 2007ء میں نوکری سے فارغ ہوا اور دبئی فرار ہو گیا۔ گزشتہ برس کیبل آپریٹر کے قتل کے الزام میں پکڑا گیا۔ اس نے لاہور میں کئی مقامات پر قبضے کئے۔ مراکہ میں 994 کنال اراضی پر مشتمل گجا گارڈن پر قبضہ کیا۔ وہاں اس نے گجر خاندان کو ہی غائب کر دیا۔ یہ کیس نیب میں بھی چلتا رہا۔ اسے اعلیٰ حکام اور پولیس افسروں کی آشیرباد حاصل تھی۔ دبئی فرار ہونے کے بعد عدالت نے اسے اشتہاری قرار دیدیا تھا۔ دو ماہ پہلے تقریباً ڈیڑھ سو کے قریب اشتہاری ملزموں کے ریڈ وارنٹ انٹرپول کو بھیجے گئے۔