Judiciary

سندھ ہائیکورٹ نے 300سے زائد اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی

کراچی(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے ساڑھے تین سو سے زائد درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی، جس کے بعد گاڑیاں،اشیا ء خوردنی اور ملبوسات سستے ہوجائیں گے۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ نے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے سے متعلق گزشتہ وز فیصلہ دیتے ہوئے وزیرخزانہ کو ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کیاختیارات کالعدم قراردے دیئے ۔فیصلے سے درآمدکی گئی خوردونوش کی اشیا، گاڑیاں، ٹائرز اورملبوسات سستے ہو جائیں گے۔سندھ ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کا وزیر خزانہ کی حیثیت سے کیا گیا فیصلہ عدالت نے آئین سے متصادم قرار دے دیا جبکہ عدالت نے درآمدی ڈیوٹی کی مد میں وصول شدہ فوری رقم واپس کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔امپورٹرز نے عدالت کو بتایا کہ مچھلی، دودھ کریم، مکھن، میک اپ کا سامان، خواتین کے بیگ، چمڑے سے بنی مصنوعات سمیت 731 اشیا پر 5سے 60 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کی گئی۔