Terrorism

شمالی وزیرستان: ڈروک حملہ، نائب امیر ٹی ٹی پی سجنا محسود سمیت 2 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان+ کابل (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی) پاکستان افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے میں امریکی ڈرون نے میزائل حملہ کیا ہے ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون کے میزائل حملے میں کالعدم تحریک طالبان کے نائب امیر سجنا محسود سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ اے ایف پی کے مطابق افغانستان کے علاقے کورویک میں بھی امریکی ڈرون حملہ ہوا۔ ڈرون سے مکان پر دو میزائل داغے گئے ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کے 3 کارکن ہلاک ہو گئے۔