Blasphemy

اسلام آباد: گستاخانہ مواد کی تشہیر کیس، پیش نہ ہونے پر مدعی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اسلام آباد (نا مہ نگار) اسلام آبادکی انسداد دہشتگری عدالت میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے کیس کی سماعت، مدعی مقدمہ اور گواہ حافظ احتشام کے عدالت میںپیش نہ ہونے پر عدالت کااظہار برہمی، مدعی مقدمہ حافظ احتشام کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، جمعرات کو اسلام آبادکی انسداد دہشتگری عدالت کے جج شا ہ رخ ارجمند نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملزمان انوار احمد، عبدالوحید، رانا نعمان، اور ناصر کو عدالت میں پیش کر دیالیکن مدعی مقدمہ اور گواہ حافظ احتشام عدالت میں پیش نہ ہوئے۔عدالت نے حافظ احتشام کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہارکیا اور مدعی مقدمہ حافظ احتشام کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔عدالت نے ایف آئی اے کو اگلی سماعت پر گواہ حافظ احتشام کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ۔کیس کی سماعت 19فروری تک ملتوی کردی گئی۔