Rape

پاکپتن‘ پیرمحل، کسووال: 3لڑکیوں سے اوباشوں کی زیادتی

کسووال، پاکپتن‘ پیرمحل(نامہ نگاران) مختلف مقامات پر اوباشوں کی3خواتین سے زیادتی‘ مقدمات درج ۔پاک پتن کے نواحی گائوں79/Eb کی یاسمین بہاولنگر بس سٹاپ پر کھڑی تھی جہاں سے اسے وقاص وغیرہ4 افراد اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں پر ملزمان نے خاتون کو باری باری زیادتی کا نشانہ بناکر خاتون کو بیہوشی کی حالت میں کھیتوں میں پھینک دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔پیرمحل کی مضافاتی بستی سی پلاٹ کی خاتون شریفاں بی بی کی 15سالہ بیٹی پروین اختر پسند کی شادی کرنے کی کوشش میں گائوں 331گ ب کے محمد الطاف قوم ممڑ کے ساتھ گھر سے فرار ہوئی آشنا نے شادی کرنے کی بجائے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد جنرل بس اسٹینڈ کے قریب پھینک دیا۔اسی دوران دیگر 2اوباشوں شکیل عثمان سکنہ 771گ ب قوم جوئیہ اور محمد نعیم قوم سپراء سکنہ 319گ ب نے پروین اختر کو گھر چھوڑنے کا جھانسہ دے کر باری باری زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔واقعہ کا علم ہونے پر لواحقین نے طبی امداد کے لئے متاثرہ پروین اختر کو سول ہسپتال منتقل کرکے تھانہ صدر پولیس کو آگاہ کیا توپولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔کسووال کے نواحی گائوں 100/12-L کے لیاقت علی نے پولیس کو درخواست دی کہ محمد حسین اور وقاص اس کی بہن شمیم بی بی کو گھر سے اغوا کرکے لے گئے اورزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس پر پولیس نے محمد حسین اور وقاص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔