Karo Kari

کوہستان: دسویں کے طالبعلم نے غیر ت پر والدہ‘ بھابی سمیت 3 افراد کو قتل کردیا

کوہستان(نوائے وقت رپورٹ) کوہستان کے گائوں لورین میں غیرت کے نام پر تین افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق دسویں جماعت کے طالب علم نے بھابی سمیت 2 افراد پر فائرنگ کی جبکہ بہو کو بچانے کی کوشش پر ملزم نے اپنی والدہ پر بھی گولیاں چلا دیں۔ تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ بٹیڈہ میں درج کرلیا گیا ہے۔