Matrimonial issues

یتیم لڑکی سے شادی کرکے فروخت کرنے کی کوشش، چنگل سے بھاگ نکلی

فیرو زوالہ (نامہ نگار)لاہور روڈ کی آبادی شیراز گارڈن سے یتیم بچی کو جھانسہ دیکر شادی شدہ شخص نے خود کو کنوارہ ظاہر کرکے اپنی بیوی بنا لیا ،اور اس پر ظلم کی انتہاہ کرتے ہوئے دیگر حواریوں سے ملکر مانسہرہ میں اسے فروخت کرنے کی منصوبہ بندی بنا لی،لڑکی انکے چنگل سے نکل کر گھر پہنچ گئی ،متاثرہ لڑکی طیبہ نے اپنی والدہ غزالہ یاسمین ،بہن سمیرا اور بہنوئی زاہد بشیر کے ہمراہ انکشاف کیا ہے کہ غفار نے خود کو کنوارہ ظاہر کر کے طیبہ سے نکاح کر لیا جبکہ اس کے تین بچے تھے۔ عبدالغفار طیبہ پر تشدد کرتا اور آخر کار اسے مانسہرہ میں فروخت کرنے کا پروگرام بنالیا،لڑکی وہاں سے بھاگ کر گھر پہنچ گئی۔ متاثرہ خاندان نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار،آئی جی پنجاب پولیس،ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج اور ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ہمیں انصاف فراہم نہ کیا گیا تو ہم اہل خانہ سمیت سی ایم ہائوس کے سامنے اجتماعی خودسوزیوں پر مجبور ہونگے جس کی تمام ذمہ داری شیخوپورہ پولیس پر عائد ہوگی۔